24 اپریل 2015 - 11:18
سعودی جارحیت نہ رکی تو فوجی جواب دیں گے: انصاراللہ

سعودی عرب نے یمن پر اپنی جارحیت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود، اس ملک کے بے گناہ عوام پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عوامی تحریک انصاراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی جارحیت بند نہ ہوئی تو اس کا بھرپور فوجی جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سعودی عرب اور اس کے پٹھو ممالک کے جارحانہ حملوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس اعلان کو کئی روز گزرنے کے بعد بھی یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے جاری ہیں جن کا جواب انصار اللہ عوامی تحریک اور یمن کی فوج نے طیارہ شکن توپوں کے ذریعے دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے عدن شہر کے بعض علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔ ادھر انصار اللہ عوامی تحریک نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن کے بحران کے حل کے لئۓ مذاکرات کا آغاز ہوائی حملوں کے مکمل خاتمے کے بعد ممکن ہو گا۔ انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انصاراللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن کے عوام مستعفی اور غدار صدر کے اقتدار پر دوبارہ واپس آنے کو قبول نہیں کریں گے۔ اسی بنا پر بعض خبری ذرائع نے سعودی عرب کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاض اور قاہرہ کے درمیان یمن کے عبوری صدر کے لیے مستعفی وزیراعظم خالد بحاح کے نام پر اتفاق ہوا ہے-

.....

/169